حیدرآباد۔23دسمبر(اعتماد نیوز)جموں کشمیر کے چیف منسٹر اور نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبد اللہ کو شکست ہو چکی ہے۔ آج انکے حلقہ اسمبلی سوناور سے انکو پی
ڈی پی کے امیدوار محمد اشرف میر نے شکست دے دی ہے۔ عمر عبد اللہ اس مرتبہ دو اسمبلی حلقوں سے مقابلہ کی ہے۔ ذرائع کے مطابق انکے ایک دوسرے حلقہ اسمبلی بیروا میں بھی وہ پیچھے ہیں۔